WordPress ڈیٹا بیس میں خرابی: [Disk full (/tmp/#sql_4a1_0.MAI); waiting for someone to free some space... (errno: 28 "No space left on device")]
SHOW FULL COLUMNS FROM `ur_options`

سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے سائن بورڈ پر چڑھ گئے – ٹی این این خبریں
انٹرٹینمنٹقومی

سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے سائن بورڈ پر چڑھ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کا ایک نرالہ انداز، ایک ہزار روپے کی شرط پوری کرنے کے لیے کئی منزلہ بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئر حامد الحق ازراہ مذاق ایک ہزار روپے کی شرط پوری کرنے کے لیے تین یا چار منزلہ بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے۔

موقع پر موجود ان کے دوستوں نے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیڑھیوں کے ذریعے سائن بورڈ کی انتہا تک پہنچے اور واپس آئے بعدازاں انہوں نے ایک ہزار روپے وصول کر کے فاتحانہ انداز بھی اپنایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button