فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

لنڈی کوتل کا قبیلہ خوگہ خیل اک بار پھر برسر احتجاج کیوں؟

لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قبیلے کے مشران اور عوام نے ایف بی آر ، این ایل سی اور ٹی ایم اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ سے طورخم کسٹم کلئی نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری. خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مفتی محمد اعجاز شینواری شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایف بی آر اور این ایل سی حکام طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کے زمین پر ناجائز قبضہ ختم کر کے این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے ساتھ طے پائے گئے جون 2015 کے 300 کنال زمین کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں.

مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ اگر 25 مئی تک ایف بی آر حکام نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو 26مئ کو عوام طورخم بارڈر ٹرمینل پر جاری کام کو زبردستی بند کرینگے جس کی ساری زمہ داری ایف بی آر اور این ایل سی حکام پر عائد ہوگی۔

مقررین نے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہیں جوکہ قانون کے خلاف ورزی ہے.

احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر خوگہ خیل قوم کے عوام نے لنڈی کو تل بازار باچاخان چوک سے لیکر لنڈی کوتل پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اور ایف بی آر این ایل سی حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور بعد میں پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button