پاکستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی ترکش فلم کی نمائش کی تیاریاں مکمل
پاکستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی بار ترکش فلم نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ ‘مریکل ان سیل نمبر 7’ مارچ 13 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ فلم سینما گھروں میں ترکش زبان میں ہی ریلیز ہوگی جبکہ انگریزی ترجمے کے سب ٹائٹل کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
‘مریکل ان سیل نمبر 7’ کی کہانی ذہنی طور بیمار ایک والد اور اس کی نوجوان بیٹی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس میں اہم موڑ تب آتا ہے جب اس والد کو ایک ناکردہ جرم میں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔
کراچی میں منعقد اس فلم کی خصوصی نمائش میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
فلم ‘مریکل ان سیل نمبر 7’ پاکستان میں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔
پاکستان میں ترکش ڈراموں کو کافی پزیرائی حاصل ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ڈراموں کی طرح ترکش فلم بھی شائقین کے توقعات پر پورا اترے گی۔