انٹرٹینمنٹ

مدھو بالا نے کشور سے شادی کیوں کی؟ 

 

ایس ایس وسان کی فلم ’انسانیت‘ کا پریمیئر تھا اور دلیپ کمار کی آمد متوقع تھی۔ روکسی سینما میں دلیپ کمار نے پاؤں رکھا تو ان کے ہاتھوں میں مدھو بالا کا ہاتھ اور آنکھوں میں شادمانی کی لہر تھی۔ محبت کے کتنے ہی رنگ دونوں کی آنکھوں میں ناچ رہے تھے۔ خوشی چھپائے نہ چھپتی تھی۔ جس محبت نے چار برس پہلے ’ترانہ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران جنم لیا تھا اب وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چلنے کو بے چین تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہونٹ خاموش رہ کے سبھی پوچھنے والوں کو واضح جواب دے رہے تھے۔

منظر بدلتا ہے۔ یہ سال تھا 1956 اور مدھو بالا ’ڈھاکے کی ململ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ دلیپ کمار نے اوم پرکاش کو مدھو بالا کے میک اپ روم میں بلا بھیجا۔ دلیپ مدھو بالا سے شادی پہ اصرار کیے چلے جارہے تھے۔ مدھو بالا کو انکار ہرگز نہیں لیکن اپنے باپ کا خوف انہیں فوری قدم اٹھانے سے روکتا ہے۔ دلیپ کمار کہتے ہیں قاضی تیار ہے اور اگر ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ مدھو بالا خاموش رہتی ہیں، دلیپ کمار خاموشی سے میک اپ روم کا دروازہ کھولتے ہیں اور مدھو بالا کی زندگی سے باہر نکل جاتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: بی آر چوپڑا کی فلم ’نیا دور‘ میں مدھو بالا اور دلیپ کمار سائن ہو چکے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button