انٹرٹینمنٹ

نوٹوں کے ساتھ کھیلتی حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہاتھوں میں لاکھوں روپے نظر آرہے ہیں۔ سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز اورتصاویر کے باعث شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ ہاتھوں میں نوٹوں کی کئی گڈیاں اٹھائی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں کتنے پیسے ہیں؟

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1223304280624504832

اس کے علاوہ حریم شاہ کی ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے ساتھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ موبائل و انٹرنیٹ سے متعلق پاکستان کے ریگولیٹری ادارے ’پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے چند روز قبل چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوزاپ لوڈ کرنے والی پاکستانی سٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو دونوں ماڈلز کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے خط بھیج دیا۔ پی ٹی اے نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے ماڈلز کے خلاف کس طرح کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم تاحال ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستانی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی تاحال دونوں ماڈلز کے اکاونٹس کو معطل کیا گیا ہے۔ اگرچہ پی ٹی اے نے پہلے بھی ٹک ٹاک انتظامیہ سے متنازع ویڈیوز ہٹانے کے مطالبات کیے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ سے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے دونوں سٹارز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ دونوں ماڈلز کے خلاف سیاستدان بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک کا ماننا ہے کہ وہ کوئی غلط کام نہیں کر رہیں۔

واضح رہے کہ صندل خٹک ساتھی ماڈل حریم شاہ کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ملک بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ دونوں ماڈلز کئی سیاسی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ متنازع ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں جب کہ حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے بھی ملک میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button