انٹرٹینمنٹ

میرے حصے کا کام بھی ماہرہ کو دے دیا جاتا ہے: میرا

 

اپنے بیانات اور انداز کی وجہ سے میڈیا اور لوگوں کی توجہ سیمٹنے والی اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ان کی اداکاری کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور یہ کہ انہیں خود سے بہتر کوئی نہیں لگتا۔ ساتھ ہی انہوں نے خود کو ماہرہ خان کا ہم عمر بھی قرار دیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دیے خصوصی انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ’نمبر ون کی جنگ پہلے بھی تھی، آج بھی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی۔ ’میرے حساب سے کوئی بھی نمبر ون اپنے کردار، کام اور رویے کی وجہ سے بنتا ہے۔ جب آپ بہتر پرفارم کریں تو پھر آپ نمبر ون کہلانے کے مستحق بھی ہیں۔‘ اپنے کریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا تھا، نو سال کی عمر میں انہوں نے محمود سپرا کے ساتھ پہلا کمرشل کیا اور پھر 11 سال کی عمر میں پہلی فلم ’کانٹا‘ کی۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں:  میں بڑی ہوئی تو سٹار تھی، میرے کاندھوں پر بطور سٹار اور بیٹی بھاری ذمہ داری تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button