انٹرٹینمنٹ

سال نو میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے: رابی پیرزادہ

 

شوبز کو خیرباد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر مذہبی تعلیمات پرعمل اور اسے پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گزشتہ برس رابی پیرزادہ اپنی مخلتف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ گلوکارہ نے کہا تھا کہ ’میں رابی پیر زادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے‘۔

تاہم اب رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ ایک مذہبی شخصیت کی رہنمائی میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اور ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کب سے میں لائیو قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں، مگر سال نو میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے اور وہ بھی ترجمے کے ساتھ۔

https://www.instagram.com/p/B654nAQBCYT/?utm_source=ig_embed

ویڈیو میں رابی پیرزادہ نے پیغام دیا کہ اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہے تو ہمیں مسلمان بن کے دکھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مذاہب کا احترام کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ ایک بار اسلام کے بارے میں ضرور جانیں۔ جزاک اللہ

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’کچھ وقت اللہ کو دے کر دیکھیں کیا پتا آپ کی زندگی بدل جائے، اللہ ہم سب کو ہدایت دے‘۔ رابی پیرزادہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات سیکھنے اور اسے پھیلانے کے عمل کو کچھ مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا اور ان کو دعائیں دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button