تعلیمخیبر پختونخواعوام کی آوازفیچرز اور انٹرویو

خیبر پختونخوا میں دس سالہ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود بھی گھوسٹ اساتذہ کے موجود ہونے کا انکشاف

حسام الدین

خیبر پختونخوا میں دس سالہ تعلیمی ایمرجنسی بھی محکمہ تعلیم میں بہتری نہ لا سکی۔ صوبے میں اب بھی بیشتر سکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضم اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کیڈرزکے اساتذۃ عرصہ دراز سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اساتذۃ ڈیوٹی کے بجائے اپنے اپنے کاروبار کررہے ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں

صرف ایک قبائلی ضلع میں 250 سے زائد اساتذہ کو مسلسل غیر حاضری پر مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضم ضلع شمالی وزیر ستان میں سینکڑوں کی تعداد میں عرصہ دراز سے غائب اساتذہ کے خلاف بالآخر محکمہ تعلیم نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر، سی ٹی، ڈرائنگ ماسٹر، سینئر سی ٹی، پی ای ٹی، ٹی ٹی اور قاری سمیت دیگر کیڈرز کے اساتذہ شامل ہیں جن کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں سرکاری سکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 92 اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے متعدد بار مذکورہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ میں بھی متعدد بار غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی نشاندہی پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی مگر شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے اور بار بار محکمہ کی جانب سے حاضر ہونے کی درخواست پر بھی غائب رہنے والے اساتذہ کو بالاخر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 53 اساتذہ کی تنخواہوں میں تین سال کیلئے اضافہ روک دیاجبکہ 89 اساتذہ کی تنخواہوں میں ایک سال کیلئے سالانہ اضافہ روک دیا گیا۔ گریڈ 16 سے اوپر کے گریڈ کے 26 اساتذہ کے خلاف کاروائی کے لئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق عرصہ دراز سے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی، میرانشاہ، غلام خان، دوسلی، شیوا، رزمک،سپین وام اور دتہ خیل میں قائم سرکاری سکولوں میں اساتذہ بغیر اجازت لئے ڈیوٹی سے ایک بار نہیں متعدد بار غیر حاضررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ سکول غیر فعال اساتذہ غیر حاضر رہ کر کاروبار یا بیرون ملک ڈرائیونگ کرتے ہیں جبکہ سرکاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکول ویزٹ کے دوران مذکورہ اساتذہ ہر بار ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے اور متعدد بار ان اساتذہ کی نشاندہی بھی کی گئی تاہم مسلسل غیر حاضر رہنے کی بناء پر حکومت خیبر پختونخوا ملازمین کے رول 11 کے تحت غیر حا ضرملازمین کوملازمت سے برخاست کرنےکا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمالی دلاورخان کے مطابق ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی اور عسکری حکام کی ہدایات کی روشنی میں شو کاز نوٹس جا ری کیا گیا ہے،ان کے مطابق کسی بھی ملازم کیساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی تمام اساتذہ کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔

Show More

Hassam Uddin

حسام الدین صحافت میں 15 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ اور دہشت گردی سے متعلق خبریں کور کی ہیں۔ ان کی مہارت میں پارلیمانی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button