تعلیمخیبر پختونخوا
بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور، میرٹ کے بغیر بھرتیاں
آفتاب مہمند
بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق یونیورسٹی کے موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیا گیا ہے۔ اخبارات میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے لئے مشتہر آسامی میں فرسٹ کلاس ماسٹر ڈگری شرط تھی۔
امانت خلیل نامی ڈپٹی ڈائریکٹر نے ماسٹر سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہے اور دیگر شرائط پر بھی پورا نہیں اترتا۔
ای میل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طو ر تمام کمیٹیوں کی ممبرشپ سے ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقات نہ کرنے پرایچ ای ڈی، گورنر اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔