جرائمخیبر پختونخوا

باجوڑ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

باجوڑ میں عنایت کلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ولی خان جاں بحق۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق پولیس کے مطابق 10 بجے کے قریب پولیس کانسٹیبل خریداری کے غرض سے شاہ ولی مارکیٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل موقع پر جان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریش شروع کردیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ميں پولیو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جانبحق کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button