تعلیم

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے متاثرہ گرلز سکول دوبارہ فعال

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے متاثرہ گرلز سکول دوبارہ فعال ہوگیا۔ تحصیل شیواہ میں نجی گرلز سکول میں پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

مذکورہ سکول کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر سکول کی مرمت ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلی گئی۔ وفاقی ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ریاض خان نے سکول کا افتتاح کیا۔

سکول کی دوبارہ فعالی پر سکول کے بچیوں اور اہل علاقہ کا اظہار تشکر کیا ہے۔ سکول سٹاف کا کہنا ہے کہ سکول کی مرمت پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔ سکول کی طالبات کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ریاض خان کا کہنا ہے کہ بچیوں کو دوبارہ پڑھتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ 5 کمروں کی مرمت اور 120 کرسیوں سمیت بچیوں کو 20 ٹیبلیٹ بھی دیئے گئے۔ سکول کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button