تعلیم

ہراسمنٹ کیس میں انکوائری،گومل یونیورسٹی کے پروفیسر کو کام سے روک دیا گیا

نثار بیٹنی

گومل یونیورسٹی انگلش ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر طیب قادر کو مبینہ ہراسمنٹ کیس میں انکوائری کی تکمیل تک کام سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار طیب قادر کو گزشتہ روز ہراسمنٹ شکایات پر معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ قدیم درسگاہ گومل یونیورسٹی میں جہاں اس سے قبل اور دیگر کئی پروفیسر کے متعدد ہراسمنٹ کیس منظرعام پر آ چکے ہیں اب گزشتہ روز ہراسمنٹ کیس میں معطل کیے جانے والے لیکچرار طیب قادر کے متعلق بھی متعدد ہراسمنٹ شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے لیکچرار چند ماہ پہلے گومل یونیورسٹی کی پروفیسر کالونی میں بھی ہراسمنٹ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر ایک بہت بڑا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا تاہم وہ معاملہ کچھ دنوں بعد سردخانہ میں چلا گیا تھا۔

گزشتہ روز منظر پر عام آنے والے اس ہراسمنٹ کیس پر جہاں عوامی سطح پر سخت ردعمل پایا جاتا ہے تو وہاں یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ طیب قادر کے خلاف تشکیل دی جانے والی انکوائری کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کو پبلش کیا جائے تاکہ عوام کو اصل حقائق کا علم ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button