جرائم

سوات میں سکول وین کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 16 بچے زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں موٹر کار اور نجی سکول کی گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ نجی سکول کے 16 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو 1122 کے مطابق جمعرات کو مٹہ بائی باس پر موٹر کار اور نجی سکول کی گاڑی آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر کار ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں سکول کے 16 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو کا بتانا ہے کہ سکول کی گاڑی چھٹی کے بعد بچوں کو گھر چھوڑنے کے لیے جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرتے ہوئے مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button