تعلیم

آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

 

آفتاب مہمند

آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں تمام جامعات کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ صوبائی حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جامعات کو فنڈز نہ ملنے کے باعث انکی تنخواہیں روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جامعات کے مالی بحران کے باعث ابھی تک سینکڑوں ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی۔ تنخواہیں نہ ملنے سے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ جامعات انتظامیہ ملازمین کا معاشی قتل عام بند کرکے فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں ریلیز کریں۔

اگر انکا مطالبہ فوری طور پر نہیں مانا جاتا تو تمام جامعات کو تالے لگا دینگے۔ تالے لگانے سے درس وتدریس کا عمل روک دیا جائے گا۔ اس موقع پر ملازمین نے پلے کارڈز بھی اٹھا کر رکھے تھے اور جامعات کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button