تعلیم

خیبر پختونخوا کے جامعات میں تحقیق پر ایک بھی پیسہ خرچ نہ ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے بعض جامعات میں گزشتہ تین سال کے دوران تحقیق پر ایک بھی پیسہ خرچ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحقیق پر فنڈ خرچ نہ کرنے والے جامعات میں یونیورسٹی آف شانگلہ، زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بے نظیر یونیورسٹی شرینگل شامل ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کے برعکس گزشتہ تین سالوں میں تحقیق پر سب سے زیادہ 58 کروڑ روپے خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے خرچ کئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے سرکاری جامعات میں مجموعی بجٹ کا صرف تین فیصد حصہ تحقیق کے لیے مختص ہے، جبکہ صوبے کے 34 جامعات میں تحقیق کے لیے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے چانسلر گورنر حاجی غلام علی نے تحقیق پر کم پیسہ خرچ کرنے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

چانسلر غلام علی کے مطابق اس سے پہلے جامعات میں تحقیق کے لیے ایک فیصد بجٹ مختص کیا جاتا رہا ہے تاہم اس بار مجموعی بجٹ کا تین فیصد حصہ تحقیق کے لیے مختص ہے جس کے باوجود بھی فنڈ نہ خرچ کرنا مایوس کن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جامعات میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کام کی ضرورت ہے کیونکہ جب طلبہ تحقیق نہیں کریں گے تو آگے جانا اور دیگر اقوام کے ساتھ مقابلہ کرنا ان کے لیے مشکل ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button