جرائم

مانسہرہ میں میاں بیوی پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

 

ناصر زادہ

مانسہرہ پانو روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں جاں بحق اور اسکی بیوی زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انکے سوتیلے بیٹوں نے پانو روڈ پر گاڑی روک کر ان پر اور انکے شوہر پر فائرنگ کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دولت خان اور ایک خاتون جس کا تعلق بٹگرام پاشتو الائی سے بتایا جاتا رہا ہے پر خاتون کے سوتیلے بیٹوں نے فائرنگ کر دی جس سے دولت خان جاں بحق اور اسکی بیوی زخمی ہوگئی۔

مقامی شخص خورشید احمد کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کو قتل کیا تھا اور جیل میں تھی۔ جیل سے باہر آنے کے بعد اس نے دولت خان سے دوسری شادی کر لی تھی۔ آج خاتون کے سوتیلے بیٹوں نے ان دونوں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے نعشوں کو پوسمارٹم کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button