تعلیم

دیر بالا آچر بالا سکول میں اساتذہ کمی کا مسئلہ حل

 

سید زاہد جان دیروی 

محکمہ تعلیم نے دیربالا کے دورافتادہ پہاڑی علاقے آچربالا گورنمنٹ ہائی سکول میں اساتذہ کمی کا مسئلہ حل کردیا۔
ضلع دیربالا کے علاقے آچر بالامیں قائم واحد گورنمنٹ ہائی سکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلباء کو پڑھائی میں عرصہ دراز سے سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو کو اساتذہ کمی اور سکول کے دیگر مسائل بارے درخواستیں دی لیکن انکی نہ سنی گئی۔

اس کے بعد مجبور ہوکر میڈیا کو مذکورہ سکول اور علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ خود سکول کی حالت دیکھ کر اس پسماندہ علاقے کے سکول میں پڑھنے والے طلباء کی حالات زار آنکھوں سے دیکھ لیں۔ علاقہ مکینوں کی دعوت پر ٹی این این ٹیم نے جب سکول کا دورہ کرنے کے بعد رپورٹ شائع کی تو محکمہ تعلیم دیربالا کے اعلی حکام نے نوٹس لیکر فوری مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

آچربالا کے رہائشی شانزیب نے نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ہمارے سکول میں اساتذہ کمی کا مسائل ہوگا یا نہیں؟ لیکن ہم اہلیان علاقہ واپڈا اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ بجلی بلوں کے بارے مصروف تھے کہ بچوں نے آکر بتایا کہ محکمہ تعلیم کے کئی آفیسر سکول آئے ہیں۔

شا نزیب کا کہنا تھا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو افسران نے سکول کا پورا ریکارڈ سامنے رکھا ہوا تھا اورٹیچنگ سٹاف سمیت دیگر مسائل کے متعلق ایک ایک ریکارڈ چیک کررہے تھے اورآخرکار کافی عرصے بعد محکمہ تعلیم نے سکول میں سائنس ٹیچر اور انچارج کا مسئلہ حل کردیا۔

دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن کے ڈپٹی ضلعی افیسر محمد اقبال سے آچربالا سکول کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے بذات خود اے ڈی ای او اور ایس ٹی او کے ہمراہ مذکورہ سکول کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف کی کمی اور دیگر تمام مسائل کے بارے سکول کے اساتذہ اور طالب علموں سے دریافت کیا۔ اقبال نے بتایا کہ موقع پر سکول میں سائنس ٹیچر اور سکول کیلئے انچارج کا مسئلہ وہی بیٹھ کر حل کیا۔

محمد اقبال نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے چھپے ہوئے مسائل محکمہ تعلیم کے سامنے لانا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا سکول میں اس سے بڑھ کر دیگر مسائل تھے جس میں سرفہرست سکول کا مین گیٹ، سکول چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جو رپورٹ میں شائع ہوچکی تھی بالکل حقیقت پر مبنی تھی۔ تاہم جب سکول اساتذہ سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ سکول کا بینک اکاونٹ ہی کافی عرصے بند ہے۔

ڈی ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ سکول میں اساتذہ کی مشاورت سے سکول انچارج کا مسئلہ حل تو کردیا لیکن اس کے ساتھ اہم بات بھی سامنے آئی کہ سکول کا ایک کلاس فور بغیر چھٹی اور محکمہ کو بتائے بغیر بیرون ملک محنت مزدوری کیلئے گیا ہے اور اپنی جگہ اپنے بھائی کو ڈیوٹی پر مامور کیا تھا۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ سکول فنڈز کے متعلق بھی تحقیاتی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو فوری اس بات کی تعین کرے گی کہ اب تک سکول میں انچارج کون تھا اور کس کی اجازت سے کلاس فور بیرون ملک گیا ہے اور سکول اکاونٹ کیوں بند ہے؟

محکمہ تعلیم دیربالا کے ضلعی ایجوکیشن افیسر عبدالرحمن نے جو حج پر گئے تھے، واپسی پر ڈیوٹی جوائن کرنے کے بعد 19 اگست ٹی این این رپورٹر کو دفتر میں بتایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر محمداقبال نے آچربالا سکول کے متعلق رپورٹ انکو حوالہ کی ہے تو انہون نے حکم دیکر مزکورہ سکول کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عبدالرحمن نے کہا کہ اس بارے تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ اس طرح کے واقعات سے نہ صرف محکمہ تعلیم بدنام ہورہی ہے بلکہ سینکڑوں طالب علموں کا مستقبل بھی تاریک ہورہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button