جرائم

پشاور: تین روز قبل زخمی ہونے والا سب انسپکٹر چل بسا

 

پشاور میں تین روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ تین روز قبل تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل جلال زخمی ہوگیا تھا۔

گل جلال کو شدید زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ بعدازاں انکو علاج کیلئے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

پولیس سب انسپکٹر گل جلال تھانہ متھرا کی حدود میں صبح کی نماز پڑھنے مسجد جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انکو شدید زخمی کردیا تھا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

گل جلال پشاور کے تھانہ غربی کے پال سیکشن میں تعینات تھے۔ مرحوم گل جلال کی نماز جنازہ پشاور کے پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، پولیس اہلکاروں اور افسران نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button