تعلیم

خیبر پختونخوا: اضافی فیس وصولی غیرآئینی قرار، خلاف وزری کرنے والا سکول توہین عدالت کا مرتکب ہو گا

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ فیس، سالانہ فیس اور کیپٹیشن فیس وصول کرنا غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق اعلامیہ کے مطابق خلاف وزری کرنے والے سکول کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ خلاف وزری کرنے والا اسکول توہین عدالت کا مرتکب ہو گا۔

خیال رہے کہ کورونا وباء کے بعد سے والدین کی جانب سے حکومت پر دباؤ تھا کہ انہیں فیسوں کے سلسلے میں ریلیف دیا جائے، اسی غرض سے محولہ بالا اتھارٹی کا بھی قیام عمل میں لایا گیا تھا تاہم مذکوہ اتھارٹی ہو یا اس سے قبل اس قسم کے عدالتی احکامات، نجی سکول مالکان نے نا صرف یہ کہ ان احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھا بلکہ بیشتر سکولوں کی جانب سے فیس میں مسلسل اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button