جرائم

بلوچستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے، لائس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے جبکہ سپاہی عبدالفتح کا تعلق خضدار سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع کر دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دشمن عناصر کیخلاف پرعزم ہیں۔

شیخ رشید کی مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں، ”سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔”

یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button