سیکورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا
کالعدم ٹی ٹی پی کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے کرم، اور شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی اور اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور حملہ آوروں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے کرم، اور شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی اور اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح عسکریت پسندوں نے افغان طالبان کے ساتھ مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی سکیورٹی فورسز نے جس کا منہ توڑ جواب دیا؛ مؤثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، افغان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں، نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پاکستان سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ چینج اور خشک دسمبر: ”آج کل کی سردی تو کاٹنے کو دوڑتی ہے”
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنے کا بارہا کہا ہے لیکن اس کے باوجود دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔