لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 عسکریت پسند ہلاک
دو شدت پسند زخمی بھی ہوئے، یہ آپریشن شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا اور اس دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ زرائع
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک، دو کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا اور اس دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پاراچنار پہنچانا شروع
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع میں حالیہ کچھ عرصہ سے امن و امان کی صورتحال خاصی مخدوش ہو گئی ہے اور ہر دوسرے تیسرے دن پولیس یا سکیورٹی فورسز پر حملے کئے جاتے ہیں۔ لکی مروت میں تازہ ترین واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا تھا جب پہاڑخیل پکہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر سمیت باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔
زرائع کے مطابق سب انسپکٹر عبدالقدیر مروت کا تعلق پنجاب پولیس تھا؛ فیصل آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔