خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا: یکم جنوری 2025 سے لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

انشورنس سکیم کے تحت شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ادا کرے گی۔ زرائع

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے یکم جنوری 2025 سے لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا؛ سکیم کے تحت سرکاری ہسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود ہسپتال میں خاندان کے سربراہ کی فوتگی پر رقم دی جائے گی، 60 سال تک کی عمر میں انتقال کی صورت میں 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے اوپر کی عمر میں وفات پر 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ صوبائی حکومت کے 8 فلیگ شپ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق انشورنس سکیم کے تحت شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 عسکریت پسند ہلاک

وزیر اعلیٰ نے صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی جبکہ صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمیشن لائن کے لاٹ-1 کو ہر صورت مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو پشاور ڈی آئی خان موٹروے کے لیے بھی 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button