جرائم

لکی مروت: پہاڑخیل پکہ میں سب انسپکٹر سمیت باپ اور بیٹا قتل

شہید سب انسپکٹر عبدالقدیر مروت کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا؛ فیصل آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

لکی مروت: پہاڑخیل پکہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر سمیت باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق سب انسپکٹر عبدالقدیر مروت کا تعلق پنجاب پولیس تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید سب انسپکٹر فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنانا: خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل ہنر پروگرام کا انعقاد

فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button