جنوبی وزیرستان، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکہ
جنوبی وزیرستان لوئر وانہ میں النور مسجد کے قریب پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار سمیت 2 راہ گیر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 2 راہگیر زخمی ہوئے۔
جنہیں علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یاد رہے کہ آج سے صوبہ کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مہم دو مراحل میں چلائی جارہی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 27 مخصوص اضلاع میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 53 ہزار 52 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ستمبر کو شروع ہونے والے مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 672,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔