جرائمخیبر پختونخوا

کرک: خاتون نے بچوں پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

کرک علاقے موناخیل میں ایک خاتون نے پہلے اپنے بچوں پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گھریلو جھگڑوں کے باعث پیش آیا۔

خاتون کے بھائیوں نے سسرال والوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بہن اور بھانجے کو قتل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون کے سسر اور دیور اس واقعے میں ملوث ہیں۔

ایف آئی آر میں خاتون کے سسر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ خاتون کے شوہر کو گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد خاتون کے سسر اور دیور موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button