جرائمخیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان، تحصیل میرعلی میں دھماکہ, سات افراد زخمی

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دو دستی بموں کے دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور راہگیر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں عید ملی خان ولد نظر خان، صابر اللہ ولد صدیق اللہ، فضل مولا ولد نادر خان، مراد اللہ ولد عید محمد، دین فراز ولد قدیم خان، فیضانِ اللہ ولد رفیق خان اور مراد ولد نور زاعلی خان شامل ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سرکل میرعلی کی نگرانی بھاری نفری پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

دھماکے کے بعد میر علی بازار کو بند کرا دیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button