جرائم

شمالی وزیرستان میں خاتون سمیت تین افراد غیرت کے نام پر قتل

 

شمالی وزیرستان سب ڈویژن رزمک میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق رزمک کے علاقے گڑدائی روغہ میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو مرد اور خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رزمک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بنوں میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق اور 1 خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بنوں میں یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی کے حدود مین گنجان اباد کاروباری گردانلی گلی میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔  اعجازنامی شخص کے گھر آئے ہوئے پشاور کے مہمان بھی جان بحق افراد میں شامل ہیں۔ گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button