جرائم

لوئر دیر، 6 سالہ بچی کے قتل کے الزام میں دارالعمر کا مہتمم گرفتار

زاہد جان

لوئر دیر میں 6 سالہ بچی عائشہ کے قتل کے الزام میں دارالعمر کے مہتمم کو دیر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ دن پہلے عائشہ کو یتیم خانہ (دارالعمر) میں داخل کروایا تھا تاہم چھ دن قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔

یتیم خانے کے مہتمم ضیاء الحق نے بتایا کہ ایک کمرے میں بہت ساری رضائیاں پڑی ہیں۔ عائشہ کے اوپر وہی رضائیاں گرگئی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ہم نے عائشہ کے گھروالوں اور مقامی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ اۤکر جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تسلی کریں کہ بچی کی موت حادثاتی ہے۔ پولیس اور عائشہ کے گھر والوں کے نہ اۤنے کے بعد ہم نے عائشہ کی لاش کو لیکر ان کے گھر پہنچائی تھی۔

جبکہ متاثرہ بچی کے خاندان والوں اور علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور پوسٹ مارٹم اور مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں کیونکہ بچی کے لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

آج دیر پولیس نے عائشہ کے قتل کے الزام میں دارالعمر کے مہتمم کو گرفتار کرلیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button