لائف سٹائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے کم ہوگئی۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہو گیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 186 روپے ہو گئی۔ عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر کمی کے بعد 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 236 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے کا ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ منگل کو سونا 1900 روپے سستا ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button