جرائم

نوشہرہ میں ایک اور خاتون جنسی زیادتی کا شکار

 

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ کے علاقے خٹ کلے تالاب کورونہ میں شادی شدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واجد علی نے قریبی رشتہ دار شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر جنسی زیادتی کی۔خاتون کی شدید مزاحمت پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ اضاخیل میں ملزم کے خلاف زیردفعہ PPC 376 کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہپستال نوشہرہ منتقل کردیا۔ لیڈی ڈاکٹر نے خاتون سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

خیال رہے اس سے قبل بھی نوشہرہ میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کے علاقے جبی نظام پور میں 28 سالہ خاتون کو تین گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی کو نازیبا حالت میں پکڑا تو اس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائے گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

اس کے بعد نوشہرہ کلاں میں ایک شادی شدہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اس ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی ہوتی رہی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button