جرائم

نوشہرہ میں شادی شدہ خاتون جنسی زیادتی کا شکار

 

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ کلاں میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی ہوتی رہی ہے۔ متاثرہ خاتون آمنہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گن پوائنٹ پر انکے ساتھ ایک سال سے جنسی زیادتی ہوتی رہی ہے۔

آمنہ کے مطابق پولیس رپورٹ درج کروانے کے باوجود خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ آمنہ زوجہ اسد خان نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے دو ملزمان جو انکے شوہر کے رشتہ دار ہے انکے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے۔

خاتون کے مطابق ملزمان ان کے شوہر اور اس کی چھوٹی بیٹی کو نشہ دے کر جنسی تشدد کرتے ہیں۔ تھانہ نوشہرہ کلاں،بدرشی، اور ٹاون چوکی میں ایف ائی ار درج کی ہے لیکن پولیس افسران کی جانب سے انصاف نہ مل سکا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او نوشہرہ انکو انصاف فراہم کرکے ملزمان کو گرفتار کرے۔ اگر انکو انصاف نہ ملا تو نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر اپنے آپ پر تیل چھڑک کر خودسوزی کرلیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button