جرائم

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک

 

ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشنز میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button