جرائم

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

 

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5  چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔

خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔ چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔

واقعےکے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز  نےگھیرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی فورسز کا بشام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شاہراہ قراقرم بشام اور کوہستان کے درمیان آمدورفت کےلیے بند کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارتخانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button