جرائم

ڈی آئی خان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح دھماکہ تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار جان بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیم جائئے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ خودکش گاڑی کا ٹارگٹ ٹانک سے ڈیرہ آنیوالی گاڑیوں کا کانوائے تھا۔

ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

خودکش گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button