جرائم

مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

 

مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقہ پیرسدو میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل زوہار ولد قیوم شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے زخمی کو ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا۔ حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ضلع خیبر میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

کچھ روز قبل خیبر پختونخوا کے سب ڈویژن بیٹنی سابقہ ایف آر لکی میں بھی پولیو آبزرور کو ذبح کردیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ آزاد خیل بیٹنی اسماعیل خان نے بتایا کہ غنی اللہ گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسکی ذبح شدہ لاش ملی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button