جرائم

بنوں، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے

 

بنوں میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران تھانہ منڈان کی حدود گریڑہ شاہ جہان میں پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر دو دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ڈی ائی جی قاسم علی خان کے مطابق بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو مار دیا۔ دیگر نامعلوم افراد فرار ہوگئے ہیں۔
دونوں افراد بنوں پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فائرنگ کا واقعہ رات کو پیش آیا۔ بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے آپریشن شروع کردیا۔

رواں ماہ پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 9 جنوری کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد نے میریان روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ فرار افراد کے خلاف بنوں پولیس نے ٹوری کلہ میں آپریشن کیا۔  8 گھنٹے کی طویل آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو مارا گیا جبکہ جوابی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button