جرائم

پشاور میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا آفیسر قتل

 

پشاور میں نامعلوم افراد نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ہمایون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلبہار کی حدود عشرت سنیما چوک میں پیش آیا جہاں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ہمایون ولد عبد اللہ کی گاڑی پر کسی نے فائرنگ کی ہے۔

ہمایون اپنے ڈراییور شفیق اللہ کے ہمراہ گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے فوری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔ ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تھانہ داودزئی کی حدود گلبیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کامران تاج ولد ملک تاج سکنہ گلبیلہ کو قتل کردیا۔ کامران تاج تھانہ خان رازق شہید (کابلی) میں اس وقت کمپیوٹر آپریٹر تعینات تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان دیگر پولیس افسران کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے موجودگان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلووں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button