جرائم

سانحہ تختی خیل کا مرکزی ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

 

لکی مروت سانحہ تختی خیل کا مرکزی ملزم صدر خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز صدر خان کو سرائے نورنگ پولیس تفتیش کے سلسلے میں تختی خیل لے کر جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ملزم کو واپس لے جایا جارہا تھا جہاں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صدر خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گھات لگائے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندیاں کرلیں۔

یاد رہے صدر خان نے 10 جنوری کو ایک ہی خاندان نے 11 افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں 11 افراد کو نشہ آور کھانا کھلا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول خاندان کی لڑکی صدر خان کے گھر میں اس کے بیٹے سے بیاہی گئی تھی اور میکے آکر ناراض بیٹھی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button