جرائم

باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ پولیو کوآرڈینیٹر پولیس اہلکار سمیت زخمی

 

باجوڑ کے علاقے باد سیا ماموند میں نامعلوم افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمن اور پولیس اہلکار الیاس شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لوئی ماموند باد سیاہ میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر عبد الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نیتجے میں وہ خود اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کو کال موصول ہوتی ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خارمنتقل کردیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button