جرائم

نوشہرہ میں باپ کی دس سالہ سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

 

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ میں پولیس نے سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم دس سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ ایک ماہ تک جنسی زیادتی کرتا رہا۔ تھانہ نوشہرہ کلاں میں متاثرہ بچی کی والدہ مسمات ف کے مطابق گزشتہ روز وہ بیٹی کے بال کنگھی کررہی تھی تو اسکی گردن پر مختلف نشانات دیکھے جس پر اس نے بیٹی سے پوچھا تو وہ رو پڑی اور کہا کہ جب آپ سوجاتی ہیں تو سوتیلا والد عبداللہ میرے چارپائی پر آجاتا ہے اور زبردستی میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے۔

ایک ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے میں ڈر کے مارے خاموش تھی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق سات سال قبل اسکا شوہر طاہر خان فوت ہوگیا تھا جس کے بعد اس نے زرین آباد نوشہرہ کلاں میں عبداللہ سے دوسری شادی کرلی جس سے اس کے تین بچے ہیں۔ ملزم عبداللہ نشے کا عادی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں انسپکٹر جمشید خان خٹک نے متاثرہ بچی کی شکایت پر سوتیلے باپ کے خلاف زیردفعہ PPC 377 B اور چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 50-53 CPA کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں جمشید خان خٹک کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں کرلیا گیا ہے۔ میڈیکل آنے کے بعد مزید دفعات میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔ پولیس نے عبداللہ کو گرفتارکرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button