جرائم

پشاور میں بم دھماکہ، بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

 

پشاور کے علاقے ورسک روڈ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بابو گھڑی سٹاپ کے مقام پر ایک نجی بینک اور سکول کے قریب ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ورسک روڈ بابو گھڑی کے قریب صبح 9:10 بجے چوک میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی 2 موٹر سائیکل ایمبولینسز، 4 ایمبولینسز اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سمیع اللہ، ذاکر، ثنااللہ، جاوید اور یوسف شامل ہیں جن کو علاج معالجے کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ بارودی مواد بلاسٹ ہونے سے ہوا ہے۔ دھماکے میں تقریبا 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ دھماکے میں کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button