جرائم

ٹانک میں پولیو مہم ملتوی

غلام اکبر مروت

نادرا آفس ٹانک کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ جمعرات کے روز پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نادرا آفس ٹانک کے سامنے میں گیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ جبکہ فائرنگ سے 5 سالہ بچہ حضرت اللہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک اور بعد ازاں مزید علاج کیلئے ڈیرہ اسمعیل خان کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا آج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

اس واقعے کے اگلے روز سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن بھی کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

چند روز قبل کڑی شاہ نور میں پولیس موبائلز پر حملے میں ایک ایس ایچ او عبد العلی خان کنڈی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس پر جاری مسلسل حملوں کے نتیجے میں ٹانک پولیس کی جانب سے غیر معمولی حفاظتی اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع ٹانک میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔ ڈی پی او افتخار علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم 20 سے 25 نومبر تک جاری رہنی تھی۔ ذرائع کے مطابق مہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button