جرائم

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کو پھانسی دے کر قتل کردیا گیا

 

پشاور میں خاتون کو پھانسی دیکر قتل کردیا گیا۔ خاتون کے شوہر اور سسر نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔ دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ابراہیم آباد میں مقتولہ کے شوہر اور سسر نے خاتون کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف افتاب عباسی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل جاوید خان ،ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملوث ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان باپ بیٹے نورخان ولد علی گل اور علی گل ولد گل رحمان نے خزانہ کی حدود ابراہیم آباد میں گھریلو ناچاقی پر زوجہ نور خان کے گلے میں پھنڈا ڈال کرپھانسی کرکے قتل کر دیا اور بعد میں اس کو خودکشی کا رنگ دے رہے تھے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر پھانسی دیکر خاتون کو قتل کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button