لائف سٹائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈئزل آئل کی قیمت  9 روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے یکم نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مستحکم قدر کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا۔

نگران حکومت نے یکم اکتوبر کو بھی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت فی لیٹر کم ہو کر 323 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button