جرائم

پشاور میں قتل کئے گئے دولہے کے قتل کیس میں اہم انکشافات

 

پشاور میں قتل کئے گئے دولہے کے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول عدنان کی دولہن کو پسند کرتا تھا۔ ملزم نے مقتول عدنان کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس کا کہنا یے کہ ملزم کو ساتھیوں کی بھی مدد حاصل تھی۔ واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ فقیر آباد میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر مقتول کے بھائی کے مدعیت میں درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول عدنان مزدو تھا، 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے اتوار کی شام کو چارسدہ روڈ گاڑی پر فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق کہ عدنان عمرزادہ کی شادی چارسدہ روڈ میں ہوئی اور وہ نئی نویلی دلہن کو لے کر حیات آباد جارہا تھا، کہ تھانہ فقیرآباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button