جرائم

نوشہرہ میں لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش دریائے کابل کے کنارے سے برآمد

 

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ میں لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ بچے کی لاش پانچ روز بعد دریائے کابل کے کنارے سے برآمد ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ بچہ محمد صدیق ذہنی مریض تھا۔ سات نومبر کو صبح گھر سے نکلا مگر رات گئے تک گھر واپس نہیں آیا۔ والد کی رپورٹ پر تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ بچے محمد صدیق کی لاش پیرسباق کے مقام پر دریائے کابل سے ملی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

جاں بحق بچے کے والد نوشاد خان کے مطابق محمد صدیق ذہنی مریض تھا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button