جرائم

درہ زندہ میں گیس ڈریلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن درہ زندہ میں گیس ڈریلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو درازندہ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر کیا گیا تھا۔ کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات تھی جن کو نشانہ بنایا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button