لائف سٹائل

دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

 

دیربالا کے علاقہ پاتراک گوالدئی میں سواریوں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے پاتراک ہسپتال منتقل کردیا۔

مقامی سوشل ورکر محمد ابراہیم نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ سواریوں سے بھری گاڑی علاقہ بنجو سے پاتراک جارہی تھی کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ حادثے کا شکار ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں خان زاد گل طفل شغلہ بی بی حوخیارہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں علی الرحمن سمیع اللہ طیبہ کاشف اور دو بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو پاتراک ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button