جرائم

ڈی آئی خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو سکیورٹی اہلکار  جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے آج صبح سویرے آئل گیس کمپنی پر حملہ کیا۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں محمد عارف اور رحمت الہی شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں عالمشیر، فضل الرحمن اور عطاالرحمن شامل ہیں۔

حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے۔ کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات تھی جن کو نشانہ بنایا گیا۔ موقع پر مزید پولیس نفری پہنچ گئی ہے, ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button